پاکستان

پنجاب میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ، تعداد 8 ہوگئی

ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8 ماہ تھی،جس کے دونوں ہاتھ اور پاں متاثر تھے اور یہ بچہ وفات پاچکا ہے

پنجاب میں پولیو کے 2 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 اور ملک بھر میں67 ہو گئی ہے۔

ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق پولیو کے نئے کیسز ڈیرہ غازی خان اور بہاولپورکیاضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8 ماہ تھی،جس کے دونوں ہاتھ اور پاں متاثر تھے اور یہ بچہ وفات پاچکا ہے۔ دوسری جانب بہاولپور میں پولیو سے 13 سالہ بچہ متاثر ہوا ہے جس کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی ہے۔

Back to top button