پاکستانفیچرڈ پوسٹ

2 سالوں میں ملک کے اندرونی و بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ‘ عاصمہ شیرازی بھانڈا پھوڑ دیا، حکومتی سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی

42.8 کھرب کے اندرونی اور 112 ارب کے بیرونی قرضے بڑھ چکے ہیں'آئی ایم ایف کے 5.765 ارب ڈالرز کا قرضہ ہے

سینئر صحافی و کالم نگار عاصمہ شیرازی نے 2 سالوں میں ملک کے اندرونی و بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا کے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا جس کے بعد سیاستدانوں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں مارچ 2020 تک اندرونی، بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ 42.8 کھرب کے اندرونی اور 112 ارب کے بیرونی قرضے بڑھ چکے ہیں۔ پاکستان صرف آئی ایم ایف کے 5.765 ارب ڈالرز کا مقروض ہے۔ مزید تفصیل میں جائے بغیر لب لباب یہ کہ اپوزیشن غیر ذمہ دار، پارلیمان غیر نمائندہ اور حکومت مکمل ناکام ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں 40 سال مارشل لاں کی صورت بالواسطہ صدارتی نظام رائج رہنے کے باوجود انتظامیہ اور مقننہ کے اختیارات میں علیحدگی کی وجوہات ڈھونڈی جا رہی ہیں۔ گزشتہ سال بھی اپریل کے مہینے میں صدارتی نظام کے حوالے سے بحث خود حکومتی رہنماں سے بڑے شد و مد سے شروع کرائی گئی اور اس برس بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا۔

Back to top button