پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان کا سر فخر سے بلند کر دیا؟پنجاب میں پانی و بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی منظوری‘ وزیراعلیٰ نے ڈیموں کا ٹھیکہ کس کو دیا؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت‘ ڈیموں کا ٹھیکہ چہتی فرموں کو دینے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے پنجاب میں پانی و بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے سمال ڈیموں کی منظوری دیدی اور ان کا ٹھیکہ کس کو دیا گیا اس حوالے تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے علاقے میں چار چھوٹے ڈیموں کے قیام کی کی اصولی منظوری دیدی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کہ پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔پنجاب بھر میں چھوٹے ڈیموں کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لئے مختلف منصوبوں پر غور کررہی ہے۔کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کو محفوظ اور استعمال میں لانے کیلئے چھوٹے ڈیموں کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ پہلے مرحلے میں چار چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ڈیموں کی تعمیر کا ٹھیکہ اپنی پسندیدہ فرموں کو دینے کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر چکے ہیں تاحال ان فرموں کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

Back to top button