پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، مریم نواز کا کرارا جواب‘ سب حیران‘جب تک علاج مکمل نہیں ہوتا سابق وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے

جج ارشد ملک کا اعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ تھا، ان کے اعتراف کے بعد نواز شریف سے متعلق فیصلہ بھی ختم کردیں

مسلم لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، مریم نواز کا کرارا جواب‘ سب حیران‘جب تک علاج مکمل نہیں ہوتا سابق وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا کیونکہ ہر چیز کا اپنا وقت ہے،میں نے تو سوچا تھاکہ حکومت اتنا نیچے آنے میں 5 سال لیگی لیکن حکومت نے اپنا جو نقصان پانچ سال میں کرنا تھا وہ 2 سال میں ہی کر بیٹھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے، ان کا لندن میں علاج چل رہا ہے، وہ وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں لیکن میری نواز شریف سے ضد ہو گی کہ جب تک علاج نہیں ہو جاتا واپس نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کا اعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ تھا، ان کے اعتراف کے بعد نواز شریف سے متعلق فیصلہ بھی ختم کردیں، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، نوازشریف کا جیسے ہی علاج مکمل ہوگا،حالت خطرے سے باہر ہوگی وہ اگلے دن آجائیں گے۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر الزامات سے تو چوہا بھی نہیں نکلا،عمران خان کہتے تھے نوازشریف باہر چلے گئے تو ان کا احتساب کا بیانیہ کمزور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے موجد اور بانی نوازشریف ہیں، نوازشریف کو ایک اقامے پر نکال دیتے ہیں تو سی پیک کو کچھ نہیں ہوتا۔

Back to top button