پاکستان

پانچ دن کے بعد بھی کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم

بارش کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکے اور پانچ دن گزرنے کے بعد بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں ہفتہ سے بجلی معطل ہے جب کہ ڈیفنس کے متعددعلاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق گلستان جوہربلاک19، گلشن تیرہ ڈی اور گلزار ہجری میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔نیو کراچی اورسرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ گلشن بونیر، قائد آباد، گلشن حدید، کورنگی اورلانڈھی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔بلدیہ اور سعد آباد 24 کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کیماڑی میں سکندرآباد اور مزدور کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔ سلطان آباد اورنگی ٹاوَن کے مختلف سیکٹرز میں بھی بجلی معطل ہے۔

Back to top button