پاکستان

وینٹی لیٹرز بنانے کے لئے ایک اور کمپنی کو منظوری مل گئی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے دوسری کمپنی کی منظوری دے دی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ کراچی کی کمپنی کے ڈیزائن کو صنعتی بنیادوں پر پیداوار کے لیے منظور کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور پیداواری لائن اور وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کی اجازت  دی جائے گی۔چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے پیداواری پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔اس ضمن میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خود انحصاری کے ساتھ ٹیکنالوجی میں جدت لانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Back to top button