پاکستان

پہلے تنخواہیں ادا کریں؛راولپنڈی میٹرو ملازمین بپھر گئے

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج میں راولپنڈی میٹرو بس کو ملازمین نے فیض آباد ٹریک پر روک لیا۔

مسافر صدر سے میٹرو بس میں بیٹھے تو فیض آباد کے مقام پر کچھ ملازمین نے بس کو روک دیا۔ملازمین نے میٹرو بس ٹریک پر پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔دوسری جانب میٹرو بس میں سوار مسافروں نے اس صورت حال پر شور شرابہ کیا۔کچھ عرصہ قبل روالپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس سروس بحال کی گئی تھی۔ انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں