پاکستان

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، انور مجید کی ضمانت منظور

 سپریم کورٹ پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں ملزم انور مجید کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے انور مجید کو 10 کروڑ کی بینک گارنٹی جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم انور مجید کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا جائے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ملزم انور مجید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر رہے گا اور قومی احتساب بیورو تفتیش میں تعاون جاری رکھا جائے۔اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دو سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Back to top button