پاکستان

طلبا کیلئے اہم خبر ، تعلیمی نصاب میں نیا مضمون شامل

سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سے متعلق مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں آئین میں دیےگئے بنیادی انسانی حقوق نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت بنیادی انسانی حقوق کو نصاب تعلیم کاحصہ بنانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ، سندھ حکومت نے بنیادی حقوق سے متعلق مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے پیش رفت رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سے متعلق مضمون کتب میں شامل کردیئے۔.اے اے جی سندھ نے کہا کہ آئین عوام کوکون سے حقوق دیتا ہے، طلبا حصول تعلیم میں جان سکیں گے، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بنیادی حقوق نصاب تعلیم کا حصہ بنے ہیں۔

 

Back to top button