پاکستان

اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن منظور کر لی۔جسٹس آف پیس نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 5 اگست کو درخواست مسترد کر دی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس نے 5 اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کومدنظر نہیں رکھا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میـں لکھا کہ رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔

Back to top button