پاکستان

نیب چھاپوں کے بعد صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا ردعمل بھی سامنے آگیا

میں ضمانت پر ہوں، اپریل 2019 میں نیب نے انکوائری کی تھی، جب جب نیب نے بلایا میں گیا ہوں

احتساب بیورو (نیب) کے چھاپوں پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا ردعمل سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ میں ابھی سیلاب کی وجہ سے میر پور خاص میں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال نے کہا کہ میں ضمانت پر ہوں، اپریل 2019 میں نیب نے انکوائری کی تھی، جب جب نیب نے بلایا میں گیا ہوں اور ابھی سیلاب کی وجہ سے میرپور خاص میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی ٹیم نے آمد سے قبل کوئی نوٹس نہیں دیا، نیب والے جس گھر پر ہیں وہ میرے والد کے نام پر ہے جو ایف بی آر ڈیکلیئر ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ میرے والد 6 ماہ پہلے انتقال کرچکے ہیں اور ان کی جائیداد کو بے نامی قرار دے کر مجھ پر تھوپا جارہا ہے، لاڑکانہ والے گھر سے دستاویزات ملنے کی خبر سراسر غلط ہے، نیب کو کوئی دستاویزات نہیں ملے۔

Back to top button