پاکستان

نیب کی پھرتیاں، رانا ثناء اللہ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

نیب نے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو 10 ستمبر کو طلب کیا ہے اور انہیں دن 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

قومی احتساب بیورو (نیب)نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان کو طلب کرلیا جس کے بعد ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے لیگی رہنما کو 10 ستمبر کو طلب کیا ہے اور انہیں دن 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 2 جولائی کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے سکھیکھی انٹرچینج سے گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت 10، 10 لاکھ کے مچلکے کے عوض منظور کی تھی۔

Back to top button