پاکستان

وزارت تجارت نے 2 سال بعد بڑا اعلان کر دیا، میڈان پاکستان پالیسی ترجیحات میں شامل

آئندہ تجارتی پالیسی میں صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے، خام مال کی درآمد پر ٹیرف کم کرنے کی تجویز دی گئی

وزارت تجارت نے 2 سال کی تاخیر کے بعد بڑا اعلان کرتے ہوئے بالآخر 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا اور میڈان پاکستان پالیسی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق 5 سالہ تجارتی پالیسی 25-2020کا حتمی ڈرافت تیار کر لیا ہے جس میں برآمدات کے فروغ اور ‘میڈ ان پاکستان’ پالیسی ترجیحات ہیں۔ حکام کے مطابق نئی پالیسی میں برآمداتی اہداف ملکی اور عالمی سپلائی چین کو مد نظر رکھ کر تجویز کیے گئے ہیں۔ آئندہ تجارتی پالیسی میں صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے، خام مال کی درآمد پر ٹیرف کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور صنعتوں کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم فنانسنگ کی تجاویز دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ اور کیمیکل صنعت کو ریلیف دینے کی تجویز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی پالیسی کے تحت پہلے برآمدات کا ہدف 2025 تک 46 ارب ڈالر تک بڑھانے کا پلان تھا تاہم نئے پلان کے تحت برآمدات 36 ارب ڈالر تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Back to top button