پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانیوں کیلئے ایک اور مشکل، سعودی عرب کے بعد شمالی کوریا بھی ناراض‘ کشیدگی کس حد تک پہنچ گئی اور اس کی وجہ کیا بنی، پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا

پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی

پاکستانیوں کے لئے ایک اور مشکل سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب کے بعد شمالی کوریا بھی پاکستان سے ناراض ہوگیا ہے اور یہ کشیدگی کس حد تک پہنچ گئی ہے تفصیل سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ 80 اہم حکومتی شخصیات اور 75 اداروں پر پابندیوں کی توثیق کردی۔ وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے وابستہ اہم حکومتی شخصیات اور اداروں کی ایک مجموعی فہرست جاری کردی ہے۔

سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں شمالی کوریا کو ہر قسم کے ہتھیاروں اور مواد کی سپلائی، فروخت اور ترسیل پر پابندی ہوگی، ہر طرح کے مالیاتی اور دفاعی تعاون پر بھی پابندی ہوگی، شمالی کوریا کے جہازوں، سفارتکاروں، حکومتی اہلکاروں اور ورکرز کے علاوہ کسی بھی شمالی کورین شہری کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ شمالی کوریا کی حکومت اور ورکرز پارٹی کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔ ان پابندیوں کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں جولائی 2020 میں کی جانے والی ترامیم کے بعد کی گئی ہے۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے ایس آر او جاری کر دیا ہے۔

Back to top button