پاکستان

کراچی؛مقدمہ درج کرنے پر ڈیفنس کے رہائشی پھر سڑکوں پر

ڈی ایچ اے کراچی اور کلفٹن کے رہائشی مقدمہ درج ہونے کے خلاف احتجاج کرنے ڈی ایچ اے کے دفتر پہنچ گئے۔

گزشتہ دنوں بارش کے پانی میں گھرے ڈيفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا صبر جواب دے گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی تھیمظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ انتظامیہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے اور فلڈ ریلیف کے نام پرلیے گئے ٹیکس کا آڈٹ اور احتساب کیا جائے، اس کے علاوہ مظاہرین نے پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی از سر نو تعمیرکا بھی مطالبہ کیا تھا۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے گزشتہ روز دفتر کے آگے احتجاج کرنے والے ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے رہائشیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس میں  دفتر میں ہنگامی آرائی اور دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Back to top button