پاکستان

محکمہ موسمیات کی خوشخبری؛لاہور میں بارش کا نیا سلسلہ

محکمہ موسمیات نے لاہوری عوام کو خوشخبری سنا دی ہے کہ بارش کا ایک اور سلسلہ شہر میں داخل ہو گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گا ، وقفے وقفے سے دو روز تک بارش ہونے کا امکان ہے ، آج درمیانی اور جمعہ کو تیز بارش ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں دو روز سے شدید حبس اور گرمی ہے ، لاہور کا درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ہے لیکن محسوس 41 سینٹی گریڈ ہو رہا ہے ۔

آج شہر کے مختلف علاقوں سے ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں۔

Back to top button