پاکستان

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اجلاس میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرح نئے میثاق کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے

اسلام آباد میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے، کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی)کے ایجنڈے اور مستقبل پر غور کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے کنوینر اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ء اکرم درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)مینگل بھی شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے حوالے سے مشاورت اور مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرح نئے میثاق کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Back to top button