پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ کر لیا‘ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع، حکومتی ایوانوں میں ہلچل

نوازشریف کو کو علاج سے پہلے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں جب تک علاج مکمل نہ ہو تب واپس نہ آئیں: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عدالتی حکم کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نوازشریف کی واپسی کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو علاج سے پہلے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک علاج مکمل نہ ہو تب واپس نہ آئیں جبکہ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اب وطن واپس آ جانا چاہیے۔

Back to top button