پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان دھرناکے وقت نوازشریف کو مستعفی ہونیکا پیغام کس نے پہنچایا’ 6 سال بعد ایسا انکشاف سامنے آیا جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا

ن لیگی قائد نواز شریف کو دھرنوں کے دوران مستعفی ہونے کا پیغام ایک بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے ذریعے پہنچایا گیا

عمران خان کے دھرنے کے وقت سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو مستعفی ہونے کا پیغام کس نے پہنچایا 6 سال بعد ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دھرنوں کے دوران مستعفی ہونے کا پیغام ایک بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے ذریعے پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نواز شریف نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل کر اس صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے دوران پاکستان کے معروف پراپرٹی بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہنگامی طور پر منسٹر کالونی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں پیغام دیا کہ میرا یہ پیغام نواز شریف تک پہنچا دیں۔

بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے یہ تاثر دیا کہ انہیں یہ پیغام ایک خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے دیا اور آپ اسے نواز شریف تک پہنچا دیں، جس کے بعد اسحاق ڈار فوری طور پر وزیر اعظم ہاؤس گئے اور پیغام کے حوالے سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جنرل راحیل شریف کی نواز شریف سے ملاقات ہونا تھی جس میں اسحاق ڈار نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا نام لے کر دوبارہ یہ پیغام سنایا۔

Back to top button