پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نے حمزہ شہباز شریف کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی‘ پنجاب کی ذمہ داریاں دینے کے بعد پارٹی رہنماؤں کو تعاون کی ہدایات بھی کر دی

پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال کرنے کے لئے حمزہ شہباز شریف کا ساتھ دیا جائے

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نے حمزہ شہباز کو سب سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پنجاب کی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پنجاب میں ذمہ داری احسن طریقے سرانجام دے رہے ہیں۔ حمزہ شہباز سے خوش ہو کر مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نے ان کو مکمل طور پر پنجاب کی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال کرنے کے لئے حمزہ شہباز شریف کا ساتھ دیا جائے۔

Back to top button