پاکستان

پاکستان میں کورونا کے 498نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں498نئے کیسز اور7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار909ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے اور6 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41ہوگئی ہے۔ پنجاب97 ہزار44، خیبرپختونخوا36 ہزار414، بلوچستان13 ہزار45، اسلام آباد15ہزار714، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار306 اور گلگت میں2 ہزار948 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Back to top button