پاکستان

خبردار اگر کسی نے چھٹی کی تو؛تعلیمی ادارے نے طلبہ کے لئے وارننگ جاری کر دی

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی انتظامیہ نے 15 ستمبر سے شروع ہونے والے متوقع سمیسٹر کے دوران کووڈ 19 سے متاثرہ کسی بھی طالب علم کو اضافی چھٹیوں کی سہولت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم کورونا وبا سے متاثر ہوتا ہے تو اسے تعطیلات کے سلسلے میں قسم کی اضافی چھوٹ نہیں ملے گی۔ کسی بھی کورس میں غیر حاضری کی سہولت پہلے سے رائج پالیسی کے تحت ہی ہوگی اور کسی میڈیکل گراؤنڈ پر اضافی چھوٹ نہیں ہوگی لہٰذا طلبا اس صورتحال میں دوران سیمسٹر اپنی تعطیلات کا استعمال احتیاط سے کریں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایسی صورت میں طالب علم کو ممکنہ طور پر سیمسٹر اور اپنا کورس ڈراپ کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی بی اے کی حاضری کی پالیسی کے تحت ہر طالب علم دوران سیمسٹر 83 فیصد حاضری کا پابند ہے اور مجموعی کلاسز کا 17 فیصد تک چھٹیاں کرسکتا ہے۔ مختلف کورسز میں یہ تعطیلات 4 سے 6 تک بنتی ہیں جبکہ کووڈ کی صورت میں کم از کم 14 روز کی آئسولیشن ضروری ہوتی ہے۔

Back to top button