پاکستان

سنتھیا رچی کے الزام، رحمٰن ملک نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سینیٹر رحمٰن ملک کے خلاف درخواست کے معاملے پر رحمٰن ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس آف پیس نے رحمٰن ملک کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی تھیاسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس آف پیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔رحمٰن ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔

Back to top button