پاکستان

پورا پنجاب بارش اور سیلاب سے متاثر،بزدار صاحب انجوائے کررہے ہیں؛ حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں،حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا حالیہ موسلادھاربارشوں سے متعلق کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے مون سون سے قبل کوئی پلاننگ نہیں کی۔

حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں موجودہ پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدارصاحب پورا پنجاب بارشوں اورسیلاب کی زد میں ہے، آپ انجوائے کر رہے ہیں، شہبازشریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور ناتجربہ کاروں کے رحم کرم پر ہے۔  شہباز شریف کی بنائی بڑی سڑکوں کا دورہ کر کے مسائل حل نہیں ہوتے، لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی ہیں، اندرون شہر مکمل ڈوب گیا۔ نوازشریف، شہباز شریف کی ٹیم نےدن رات محنت کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا، ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آرہی، میڈیا پنجاب کے اصل حالات دکھا رہا ہے۔

Back to top button