پاکستان

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دیدیا

عدالت نے 11ستمبر تک کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دیدیا‘ مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 11ستمبر تک کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ قبل ازیں سیشن کورٹ نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر سمیت 16 کارکنوں کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی دفعات کو شامل کر لیا گیا ہے، عبوری درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

وکیل کیپٹن صفدر نے کہا کہ سیاسی مقدمے میں انسداد دہشت گردی دفعات شامل کرنا افسوسناک ہے، پولیس نے حقائق کے برعکس انسداد دہشت گردی دفعات شامل کیں۔ سیشن کورٹ نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے پر عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کی۔ ایڈشنل سیشن جج شکیل انجم نے تمام ملزمان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Back to top button