پاکستان

حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی کابینہ نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا

حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی‘ وفاقی حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوالیکشن لڑنیکی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانونی کیسز نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نیکابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق بعض وزرا نے بھی دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔

Back to top button