پاکستان

تعلیمی اداروں کو کیسے اور کب کھولا جائے گا؟ این سی او سی نے بڑا اعلان کر دیا

پچھلے 6 ماہ میں بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور کم فیسوں والے سکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ میں بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور کم فیسوں والے اسکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، اگر کورونا کی صورتحال بہتر رہی تو شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا سے متعلق اساتذہ کا اہم کردار ہوگا، اساتذہ کو کورونا کے پھیلا کو روکنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، جب کہ اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جس سے صورتحال کا پتا چلے گا۔

Back to top button