پاکستان

عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ ، عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کیوں کیا؟

عاصم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق خبر پر جو ثبوت اور وضاحت دی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا اپنا کام جاری رکھیں

وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عاصم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق خبر پر جو ثبوت اور وضاحت دی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا عاصم باجوہ اپنا کام جاری رکھیں۔

Back to top button