پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران حکومت کا مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر تگڑا وار، ن لیگی سوچ میں پڑگئے‘ میاں شہباز شریف نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے، پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں، کارکنان، میری بھتیجی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے، پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

Back to top button