پاکستان

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج

 کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ میں  ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسجد کے قریب بم  دھماکہ ہوا تھا جس سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے مسجد کے قریب کھڑا کیا گیا۔

Back to top button