پاکستان

لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل رکشہ روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈیفنس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں