پاکستان

ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں اے ایس آئی شہید

جیکب آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہو گیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی عبدالرزاق گولو شہید ہوئے جب کہ ملزمان فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Back to top button