پاکستان

وزیر اعظم کراچی پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

دورۂ کراچی میں وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آج گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شہر کے لیے 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں جہاں ان کی جانب سے ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کیلئے 802؍ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔

Back to top button