پاکستان

اسلام آباد کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری؛حکومت نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والوں نوجوانوں کے لئے وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور کر لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ1 سے 15 تک کی آسامیوں کیلئے ہوگا۔ وفاقی ملازمتوں میں سندھ کا کوٹہ 19 فیصد، میرٹ پر 7.5 فیصد تعیناتیاں ہونگی۔

خیبرپختونخوا کا وفاقی اداروں میں ملازمتوں کا کوٹہ 11.5 فیصد، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا 6، سابقہ فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا 3 فیصد کوٹہ، خیبرپختونخوامیں ضم سابقہ فاٹا کے اضلاع کیلئے آئندہ 10 سال تک ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص ہوگا۔ وفاقی سول ملازمتوں میں آزاد جموں و کشمیر کیلئے 2 اور گلگت بلتستان کیلئے 1 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔

Back to top button