پاکستان

اسد عمر نے شہبازشریف کے دورہ کراچی کو حیران کن قراردیدیا

وفاقی وزیرنےکہا ہےکہ پورے پاکستان نےتاریخی مناظردیکھےکہ شہبازشریف نےکیسے زرداری کوکراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اوروفاقی وزیراسد عمرنےکہا ہےکہ پورے پاکستان نےتاریخی مناظردیکھےکہ شہبازشریف نےکیسے زرداری کوکراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا۔ کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ شہبازشریف الیکشن کےبعد پہلی دفعہ کراچی آئےہیں، بڑی خوشی ہوئی کہ شہبازشریف کےدل میں کراچی کےشہریوں کا درد جاگا مگروہ کراچی کےشہریوں کی اشک شوئی کی بجائے سیاست کرکےچلےگئے۔ انہوں نےکہا کہ اگراپوزیشن کراچی کےلیےکام کرنےکوتیارہےتوانہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہم اس وقت سیاست نہیں کرنا چاہتے،کراچی بیانات نہیں زمین پرایکشن دیکھنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیرنےکراچی میں بجلی تقسیم کرنےوالے ادارے کےالیکٹرک کےہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا اورکہا کراچی کا بڑا مسئلہ بجلی کا بھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی بجلی کےمعاملےپربات ہوئی، اب سنجیدگی سےکےالیکٹرک کےبارے میں سوچنا ہوگا، سپریم کورٹ کےمطابق کے الیکٹرک کےلائسنس میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

Back to top button