پاکستان

ن لیگی رہنما کا نوازشریف سے اہم مطالبہ،کارکن حیران

احسن اقبال نے کہا ہےکہ وزیراعظم نےتسلی کرکےنوازشریف کو باہرجانےکی اجازت دی

میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہا کہ نوازشریف کوان کی صحت کے پیش نظرعدلیہ سےباہرجانےکی اجازت ملی جب کہ وزیراعظم نے بھی  ہرطرح سےنوازشریف کی صحت سےمتعلق تسلی کی۔ انہوں نےکہا کہ نوازشریف علاج مکمل کرا کےواپس آئیں گے،نوازشریف سے درخواست ہےعلاج مکمل ہونےسےپہلےپاکستان نہ آئیں۔ لیگی رہنما نےکہا کہ نواشریف کوجب ڈاکٹرزکہیں گےوہ پاکستان واپس آجائیں گے،ان کی غیرموجودگی میں قانونی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جائیں گی، عدالت نےنوازشریف کوعلاج کیلئےخصوصی اجازت دی تھی۔ احسن اقبال نےکہا کہ موجودہ حکومت کواتنا موقع دینا چاہتےہیں تاکہ لوگ ان کی حقیقت جان لیں،مرغی انڈہ معیشت سےشروع ہونے والےبھنگ کی سیاست پرآ گئےہیں۔

Back to top button