پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف واپس نہ آئے تو مسلم لیگ ن کا کیا بنے گا؟شیخ رشید احمد نے اپنی سب سے بڑی پریشانی بتا دی

ن لیگ مریم نواز کیساتھ لیکن شین لیگ نہیں‘شین لیگ عدالت میں نہیں گئی مریم کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتی تو پتھراؤ کیا گیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد میاں نوازشریف پاکستان واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی مسلم لیگ ن بکھر جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آجاتے ہیں تو ان کی سیاست بہتر ہوسکتی ہے ورنہ ن لیگ متحد نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ مریم نواز کے ساتھ ہے لیکن شین لیگ نہیں ہے شین لیگ مریم کے ساتھ عدالت میں نہیں گئی مریم کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتی تو پتھراؤ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی ہے حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے وزیرریلوے نے کہا کہ عمران خان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے 5سال پورے کریں گے۔

پیپلزپارٹی اور نون لیگ اسمبلیوں سے استعفی نہیں دیں گے اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں دھرنا نہیں دے سکتیں ریلوے کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس محکمے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال کی اچھی خبر ایم ایل ون منصوبہ اور دوسری خوشخبری کے سی آر ہے انہوں نے بتایاکہ کے سی آر ٹریک کو ڈبل کیاجائے گا اور کراچی سرکلر ریلوے کا سنگل ٹریک بچھائیں گے شیخ رشید نے کہا کہ رواں ماہ پنجہ صاحب ریلوے اسٹیشن سروس شروع ہوجائے گی۔

Back to top button