پاکستان

1100 ارب کے پیکیج میں سندھ حکومت کے کتنے منصوبے‘ بلاول بھٹو بول پڑے

ہم کراچی کے مسائل حل کرسکتے ہیں، وفاق سے اپنا حق لینا ہوگا، کراچی کیلئے وفاقی حکومت نے 300 ارب روپے کا پیکج دیا ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے کے پیکیج میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد کراچی کے نئے ضلع کیماڑی کے سب ڈویژن ماڑی پور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرسکتے ہیں، وفاق سے اپنا حق لینا ہوگا، کراچی کیلئے وفاقی حکومت نے 300 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، سندھ حکومت نے 800 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کی ترقی کیلئے اچھی شروعات ہے، سندھ کے عوام کو ریلیف کے کاموں میں مدد کی ضرورت ہے لہذا وزیراعظم عوام کی مدد کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں جب سیلاب آیا تو وطن کارڈ سے مدد کی، لوگوں کی جان و مال، فصلوں کانقصان ہوا ہے، ہر قدم پر ان کی مدد کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم بھی اس معاملے پر ہمارا ساتھ دیں۔

Back to top button