پاکستان

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب

واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

واشنگٹن میں یوم دفاع پاکستان کو یوم دفاع اور یوم شہدائے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ تقریب میں افواج پاکستان کی لازوال بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستانی سفیر اسد مجید نے دفاع پاکستان کے لیےعوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہرمشکل وقت میں وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ پاکستان حق خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک کروڑ 30 لاکھ کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں اور دنیا سے منقطع ہیں۔ حق خوداردایت اور آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کشمیریوں کےساتھ ہے۔

Back to top button