پاکستان

6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے: سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے، دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے۔ 6 ستمبر کے دن دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کی جراتمندانہ جنگی حکمت عملی نے دشمن کو بچاؤ پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔

Back to top button