پاکستان

بلاول بھٹو نےملک دشمن قوتوں کی نشاندہی کرکےتہلکہ مچادیا

 پیپلزپارٹی کےچیئرمین کا کہنا ہےکہ سیاسی قوتوں کوکمزورکرنےکی کوششیں پاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچائیں گی

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، انتہاپسندی و دہشتگردی کا نشانہ بن کر جانیں قربان کرنے والے بھی قوم کے ہیرو ہیں ، ہماری آنے والی نسلوں کی یادوں میں ہمارے شہید ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کی قربانیاں تو دے دیں لیکن ملک کے دفاع، سلامتی اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کیا، ذوالفقار علی بھٹو نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، جو اب پاکستان کے دشمنوں کے لیئے حوصلہ شکن فصیل ہے، بینظیر بھٹو نے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی دے کر اپنے والد کے وژن کو پایہ تکمیل پر پہنچایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومتوں کے دوران ہمیشہ پاکستان کے دفاع کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا گیا، مضبوط جمہوریت کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ، متحد اور نظم و ضبط رکھنے والے دفاعی و سیکیورٹی ادارے ناقابلِ تسخیر دفاع کے ضامن ہیں، وفاقی سیاسی قوتیں نظریہ پاکستان کی علمبردار ہیں۔ اُن قوتوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے یا کمزور کرنے کی کوششیں پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائیں گی۔

 

Back to top button