پاکستان

کراچی آنیوالی ٹرینوں کا شیڈول متاثر

شدید بارشوں کی وجہ سے لاہور سے کراچی آنیوالی متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثرہوگیا

سندھ میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے لاہور سے کراچی آنیوالی متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثرہوگیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کی بجائے شام 4 بجے روانہ ہوگی۔ ایک اور لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پاک بزنس ایکسپریس شام ساڑھے 4 کی بجائے اب رات ساڑھے 7 روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاہور سے کراچی جانیوالی کراچی ایکسپریس رات 8 بجے کی بجائے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

Back to top button