پاکستان

جڑواں شہروں میں 55 برس بعد ڈبل ڈیکربسیں رواں دواں

یوم دفاع کےموقع پرجڑواں شہروں (راولپنڈی،اسلام آباد) میں ڈبل ڈیکربس سروس کا آغاز کر دیا گیا

حکومت پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفہ دیتے ہوئے جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تقریباً 55 سال بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغازکردیا ہے۔  افتتاحی سواری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود نے اسپیشل بچوں کے ہمراہ کی، ڈبل ڈیکر سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ افتتاح کے موقع پر  وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود کاکہنا تھاکہ 6 ستمبر کے موقع پر اس منصوبے کو شروع کرکے ہم افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

بس میں سواری کے لیے ٹکٹ 400 روپے جب کہ 4 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے سواری فری ہوگی۔ علامہ اقبال پارک راولپنڈی سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ڈبل ڈیکر سیاحوں کو پاکستان مونومنٹ، لوک ورثہ، فیصل مسجد، چڑیا گھر اور شکر پڑیاں جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کروائے گی۔

Back to top button