پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی چال کامیاب، پیپلز پارٹی گھٹنے ٹیکنے پرمجبور

عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ہی ممکن ہے

عمران خان کی چال کامیاب، پیپلز پارٹی گھٹنے ٹیکنے پرمجبور‘ اے پی سی میں کون کون شرکت کرے گا، سیاسی محاذ پر بڑی ہلچل کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے‘ وفاقی و صوبائی حکومت، پاک فوج کراچی کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں وزیراعظم عمران خان کی چال کامیاب ہو گئی، پیپلز پارٹی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، اے پی سی میں کون کون شرکت کرے گا اس حوالے سے سیاسی محاذ پر بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ہی ممکن ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا سینیٹر شبلی فراز، اسد عمر، علی زیدی، امین الحق، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اس موقع پر اجلاس کے شرکا کو کراچی سے متعلق پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے، جس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے وفاقی و صوبائی حکومت، پاک فوج کراچی کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔ عمران خان نے دوران اجلاس کراچی میں حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
Back to top button