پاکستان

شیخ رشید کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں نے 40 سال قبل چوہدری سرورکوکہا تھا کہ آپ کوپاکستان کی سیاست میں دیکھ رہا ہوں

وفاقی وزیرِریلوے شیخ رشید احمد نے ایک اوردلی خواہش کا اظہارکردیا ہے۔ لاہورمیں اپنی کتاب ’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شیخ رشید نےکہا کہ میں مرنے سےقبل ایک اورکتاب ضرورلکھوں گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ چاہے میری وہ کتاب مرنے کے بعد ہی شائع کیوں نہ ہو۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں نے 40 سال قبل چوہدری سرورکوکہا تھا کہ آپ کوپاکستان کی سیاست میں دیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزارتوں کے بھوکے نہیں، غریب کی آواز ہیں، میں وہ واحد شخص ہوں کہ جس نے 14 وزارتیں سنبھالیں اور کرپشن کا ایک داغ بھی نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی اکثر پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے

Back to top button