پاکستان

وزیراعظم کے کراچی پیکج کا پول کھل گیا،عوام حیرت زدہ

مراد علی شاہ نےپیپلزکراچی پروگرام کےتحت 800 ارب روپوں کےمنصوبوں کا اعلان کیا تھا

سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی پیکیج کےنام پرسندھ حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا، 11 سو میں سے 800 ارب کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔ سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے 1100 ارب روپوں کے منصوبوں پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے، وزیراعظم نے 1100 ارب روپوں کے منصوبوں کا اعلان کیا جن میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں جن پر کام کا آغازکیا جارہا ہے اور بعض پر کام جاری ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپوں کے نام پر صرف 300 ارب روپے کراچی کو دئیے ہیں جو مرحلہ وار خرچ ہوں گے۔سندھ حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دو روز قبل 8 سو ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ دو روز قبل 800 ارب روپوں کے منصوبوں کی تفصیلات جاری کرچکے ہیں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں پیپلزکراچی پروگرام کے تحت 800 ارب روپوں کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت نے پیپلز کراچی پروگرام کے تحت واٹر سپلائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ، روڈ انفرا اسٹرکچر اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ کے منصوبوں کا اعلان کیا جن میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں جن پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے اور بعض پر کام جاری ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپوں کے نام پر صرف 300 ارب روپے کراچی کو دئیے ہیں جو مرحلہ وار خرچ ہوں گے۔

سندھ حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دو روز قبل 8 سو ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ دو روز قبل 800 ارب روپوں کے منصوبوں کی تفصیلات جاری کرچکے ہیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں پیپلز کراچی پروگرام کے تحت 800 ارب روپوں کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت نے پیپلز کراچی پروگرام کے تحت واٹر سپلائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ، روڈ انفرا اسٹرکچر اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button