پاکستان

ملک بھرمیں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے

بھارت نےپاکستان پرجارحیت مسلط کی توپاکستانی شاہینوں نےدشمن کےغرورکونیست ونابود کردیا

ملک بھرمیں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کےشاہینوں نے 1965کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔ 1965 میں بھارت نےپاکستان پرجارحیت مسلط کی توپاکستانی شاہینوں نےدشمن کےغرورکونیست ونابود کردیا، ایم ایم عالم نےایک منٹ کےاندراندر بھارت کے 5 ہنٹرطیاروں کا شکارکرکےعالمی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا،ان میں سے 4 طیارے 30 سیکنڈ کےاندرمارگرائے۔

1965 کی جنگ میں دنیا کی عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کرنےوالےایم ایم عالم نےاپنی جرت مندانہ صلاحیتوں سےپوری قوم کا سرفخر سےبلند کیا۔ پاک فضائیہ کےاس سپوت کوغیرمعمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی بنا پرفالکن اورلٹل ڈریگن جیسےالقابات سےنوازا گیا۔ ایم ایم عالم نےاپنی زندگی میں واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت بھارت پرحاوی ہے،جنگی طیارے ایف 86 سےناممکن کوممکن بنانےوالے ایم ایم عالم کووطن عزیزکےتیسرے بڑے فوجی اعزاز’ستارہ جرات‘ سےنوازا گیا۔

Back to top button