پاکستان

حب ریورپل کوکوئی خطرہ نہیں

خبرتھی کہ کراچی کوبلوچستان سےملانےوالا حب ندی کا واحد پُل بارشوں کےبعد سیلابی ریلوں کی زد میں آکر خستہ حالی کا شکار ہوگی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ساؤتھ بلوچستان کی ٹیم نےحب پل کا معائنہ کیا،این ایچ اے ممبرشاہد احسان اللہ نےکہا کہ حب ریورپل کوکوئی خطرہ نہیں،اس کےستون مضبوط ہیں۔ شاہد احسان اللہ نےکہا کہ حب ریورپل کےستون میں نقائص نہیں،ڈیزائن کےمطابق ٹیڑھےبنےہوئےہیں۔ حب ریورپل اپنی ساخت کےاعتبارسےمستحکم ہے۔

انہوں نےکہا کہ حال ہی میں پل کی مرمت ہوئی ہے، 2014 اور 2018 میں بھی مرمتی کام کیا گیا۔ این ایچ اے کےذمہ داران ہرچھ ماہ میں پلوں کا معائنہ کرتےہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ دوروزسےمیڈیا میں خبرگردش کررہی تھی کہ کراچی کوبلوچستان سےملانےوالا حب ندی کا واحد پُل بارشوں کےبعد سیلابی ریلوں کی زد میں آکرخستہ حالی کا شکارہوگیا،پل کےدوستونوں کےچبوترے گرگئے،سریےنظرآنےلگے۔

Back to top button