پاکستان

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

وزارت صحت کےحکام نےاجلاس کوبریفنگ دی جس کی روشنی میں 3 مراحلےمیں تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی وزرائےتعلیم وڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے جبکہ چیئرمین اورایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نےبھی شرکت کی۔ وزارت صحت کےحکام نے اجلاس کوبریفنگ دی جس کی روشنی میں 3 مراحلےمیں تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا۔ پہلےمرحلے میں 15 ستمبرسےنویں،میٹرک،کالج اوریونی ورسٹی کی کلاسزکوکھولا جائےگا۔ بڑی جماعتوں کی کلاسزکھولنےکےبعد کورونا وائرس کےصورتحال اورکیسزکا جائزہ لیا جائے گا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک ہفتے بعد دوسرے مرحلے میں 23 ستمبرسےچھٹی سے آٹھویں جماعت میں تدریسی عمل کی اجازت دی جائے گی۔ تیسرے اورآخری مرحلے میں 30 ستمبرسے پہلی سے پانچویں تک کی کلاسزکوکھولا جائے۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیزپرسختی سےعملدرآمد ہوگا اورطلبا کوماسک لازمی پہننا ہوگا۔

اجلاس کی سفارشارت این سی او سی (قومی رابطہ کمیٹی) کو بھجوائی جائیں گی جو حتمی فیصلے کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیز کے صوبوں میں قیام پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حتمی فیصلے کے ساتھ ساتھ  ان سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اسے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات اور بین الصوبائی وزرائے تعلیم کونسل کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔

Back to top button