پاکستان

نیب نےسابق ڈی جی ایل ڈی اے کےخلاف انکوائری بند کردی

نیب لاہورنے سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورشہبازشریف کےقریبی ساتھی احد خان چیمہ کےخلاف انکوائری بند کردی

نیب لاہورنے سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورشہبازشریف کےقریبی ساتھی احد خان چیمہ کےخلاف انکوائری بند کردی ہے، نیب لاہورنےاحد خان چیمہ،ندیم ضیا سمیت دیگرکےخلاف انکوائری بند کرنےکےلئےاحتساب عدالت سےبھی رجوع کرلیا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ احد خان چیمہ سمیت دیگرکے خلاف لاہوربیورونےانکوائری بند کردی ہے، ڈی جی نیب نےریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنےکی منظوری دی، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہےکہ احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو نیب لاہورنے گرفتارکیا تھا، انہیں غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزامات پرگرفتارکیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظورکررکھی ہے۔

Back to top button